اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی عوام سے پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون کی اپیل کردی انسداد پولیو مہم کے لیے قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم آگے بڑھے اور وطن عزیز کو پولیو سے پاک سرزمین بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے
واضح رہے کہ پولیو مہم کا آغاز آج سے شروع ہوگیا ہے جس کے دوران3 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے قومی ایمرجنسی سینٹر برائے انسداد پولیو اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چار روزہ پولیو مہم میں 2 لاکھ70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں، جو گھر گھر جاکر پیدائش سے لے کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنائیں گے۔