Friday, 29 November 2024


سرسید یونیورسٹی،اِنٹی گریٹڈ کارپوریٹ مینجمنٹ سالیوشن اور پاکستان انسٹیٹویٹ آف مینجمنٹ کے باہمی اشتراک

 

پاکستان انسٹیٹویٹ آف مینجمنٹ کے باہمی اشتراک کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(SSUET) ، اِنٹی گریٹڈ کارپوریٹ مینجمنٹ سالیوشن Integrated Corporate Management Solutions (ICMS) اور پاکستان انسٹیٹویٹ آف مینجمنٹ (PIM) کے باہمی اشتراک سے سی پیک مواقع حاصل کرنے کے لیے درکار صلاحیتوں اور ہنر کے حصول کے لیے ایک جامع و مربوط ٹریننگ پروگرام اور کنسلٹنسی کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ادارہ کی صلاحیت بڑھانے، اعلیٰ کارکردگی کے کلچر کو پروان چڑھانے، کاروبار، انڈسٹری اور سرکاری شعبوں کی ترقیاتی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیئے تربیتی سیشن ہوں گے۔ مذکورہ بالا اداروں کے باہمی اشتراک کا مقصد حکومت، کاروبار اور انڈسٹری کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں اور قابلیت کے بل بوتے پر کارکردگی کی اعلیٰ سطح پر پہنچیں اور سی پیک کے نتیجے میں ہونے والی معاشی اور اقتصادی ترقی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے کاروبار اور ملازمت کے پرکشش مواقع حاصل کرسکیں۔۔ سرسید یونیورسٹی تعلیم اور تحقیق میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے۔ICMS اکیسویں صدی کے عالمی مینجمنٹ حکمتِ عملی اور آرگنائزیشنل پروجیکٹ مینجمنٹ کا بہترین تجربہ رکھتی ہے جو تبدیل شدہ حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے اور مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کے حوالے سے عالمی معیار کا ایک مستند اور تسلیم شدہ طریقہ کار ہے، جبکہ PIM نجی و سرکاری اداروں میں انتظامی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ملازمین کی کارکردگی کوترقی کی اگلی منزل تک پہنچانے کا وسیع تجربہ رکھتا ہے۔ تینوں اداروں کا یہ باہمی اشتراک بزنس اور انڈسٹری کو بامقصد پیدواری بنانے میں ایک منفرد کاروباری طاقت فراہم کرے گا۔عالمی معیار کے تجربہ کار ماہرین اداروں کی ترقی اور ان کی پیداواری وتیکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے مخصوص شعبوں میں تربیتی سیشن کا انتظام کریں گے۔تحقیق پر مبنی رجحانات کو فروغ دیا جائے گا اور انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق ایسے ہنرمند اور باصلاحیت افراد تیار کیے جائیں گے جو عصر حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیتوں سے مالا مال ہوں گے ۔

 

Share this article

Leave a comment