Friday, 29 November 2024


سی این جی ایسوسی ایشن کا وعدہ جھوٹا نکلا

کراچی: ایسوسی ایشن کے اعلان کے باوجود سندھ بھرمیں سی این جی تاحال نہ کھل سکی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی، حیدر سندھ میں سی این جی بند ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم جب کہ ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے  کے باعث  شہری شدید پریشان ہیں۔ سرد ہواؤں اور ٹھنڈے موسم  میں شہری بس اسٹاپ پر سواری کے منتظر ہیں تاہم پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے جو بسیں چل رہی ہیں ان میں شہری جانوروں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

سی این جی ایسیو ایشن نے گزشتہ روز شہر بھر میں سی این جی کھولنے کا اعلان کیاتھا تاہم اعلان کے باوجود سی این جی تاحال نہ کھل سکی جس کے باعث آج بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ عوام اور ٹرانسپورٹرز نے سی این جی فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سی این جی اسٹیشز کو گیس کی بحالی کا امکان ہے جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی تھی، بعد ازاں گیس کا بحران مبینہ طورپرمصنوعی نکلا اور انکشاف ہوا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جارہی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment