Friday, 29 November 2024


بےگھرافرادکے کوسہارا مل گیا

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کے لیے پانچ شیلٹر ہوم کھول دیئے گئے۔

گزشتہ رات پشاور کے مختلف علاقوں سے بسوں میں بے گھر افراد اور مسافروں کو شیلٹر ہوم لایا گیا، جہاں قومی شناختی کارڈ کی بناء پر ان کی انٹری کی گئی۔
پجگی شیلٹر ہوم میں رات گزارنے کے لیے تقریبا سو افراد پہنچے، کوہاٹ اڈہ کے قریب شیلٹر ہوم میں 10 جبکہ حاجی کیمپ اڈہ شیلٹر ہوم میں 15 مسافروں کو ٹھہرایا گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے مطابق شیلٹر ہومز میں یو پی ایس، گرم پانی، ہیٹرز، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولت موجود ہے جب کہ مہمان خانے میں فیملی کے لیے الگ پورشن مختص کیا گیا ہے ۔
شوکت یوسف زئی کے مطابق بسیں روز شام 4 بجے سے رات گئے تک مسافروں اور بے گھر افراد کو اکھٹا کریں گی اور شیلٹر ہوم میں آنے والے افراد کو رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ مفت مہیا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا تھا اور فراہم کردہ سہولتوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کے لیے اب تک لاہور اور پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ہے جبکہ کراچی کے لیے مقامات کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment