Friday, 29 November 2024


آصف زرداری، بلاول اورفریال تالپورکے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے

 

وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی کی جانب سے جے آئی ٹی میں شامل 172 افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ فہرست میں سابق صدرآصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری ، فریال تالپور، ملک ریاض حسین لوائی، امتیازشیخ، قائم علی شاہ ، مراد علی شاہ، رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاولہ، سہیل انور سیال، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر، علی کمال مجید، انور ماجد خواجہ، احسن رضا درانی، قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہرمحمود سمیت 172 لوگوں کے نام شامل ہیں۔
دوسری جانب جعلی بینک اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس 31 دسمبر کوسماعت کے لئے مقررکردیا گیا ہے، جس کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار اورجسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جے آئی ٹی کے سربراہ اورممبران ، آصف زرداری، فریال تالپورودیگرملزمان سمیت اٹارنی جنرل کو نوٹسزجاری کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment