Friday, 29 November 2024


برازیل میں مسلح شخص کی گھر میں سال نو کی تقریب میں فائرنگ

 

برازیل کے شہر ریوڈی جنیریو میں مسلح شخص نے گھر میں سال نو کی تقریب میں فائرنگ کر کے اپنے 8 سالہ بیٹے سمیت 12 افراد کو ہلاک کر دیا اور بعد میں خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جینیرو کے ایک گھر میں سال نو کی تقریب جاری تھی کہ اچانک مسلح شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص کے 8 سالہ بیٹے سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بعد میں حملہ آور اپنی ہی بندوق سے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص اپنی بیوی سے علیحدگی کے باعث ناراض تھا۔
 

 

 

Share this article

Leave a comment