Friday, 29 November 2024


52درجے سینٹی گریڈمیں منعقد دنیا کی سرد ترین دوڑ۔

عام حالات میں ایک طویل دوڑ (میراتھن) مکمل کرنا امر محال ہوتا ہے لیکن روس میں ایسی دوڑ بھی ہرسال منعقد ہوتی ہے جسے دنیا کی سرد ترین میراتھن کہا جاتا ہے کیونکہ منفی 52 درجے سینٹی گریڈ میں خون اور سانس دونوں ہی جم جاتے ہیں اس دوڑ میں اگر چہرے کو اچھی طرح نہ ڈھانپا جائے تو انسان سیکنڈوں میں سرما گزیدگی (فراسٹ بائٹ) کا شکار ہوجاتا ہے یہاں تک کہ تھرمامیٹر میں پارہ بھی جم جاتا ہے۔ اس علاقے کا نام ’اوئمیاکون‘ ہے جہاں ا?بادی موجود نہیں اور صرف میراتھن کے وقت ہی ایک میلہ سجتا ہے جنوبی افراد آسٹریلیا،بھارت ،جاپان ،تائیوان اور دیگر ممالک سے شریک ہوئے اور اس سخت مقابلے کا چیلنج قبول کیا ریس جیتنے والے ایلیا پاسٹریف صرف 39 کلومیٹر تک دوڑ سکے جبکہ اصل فاصلہ 42 کلومیٹر تھا۔ 21 سالہ اینوکینٹائی اولیسوف نے 10 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے ا?ٹھ منٹ میں طے کیا جبکہ 71 سالہ ییگور پرمیاکوف نے 15 کلومیٹر کے سفر میں ڈھائی گھنٹے لگائے۔

 

Share this article

Leave a comment