Friday, 29 November 2024


خیبرپختونخواکابینہ کاقبائلی علاقوں میں پہلااجلاس

لنڈی کوتل: وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر خیبر پختونخوا کابینہ کا قبائلی علاقوں میں پہلا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر قبائلی علاقوں میں خیبر پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کی زیرصدارت جاری ہے ، کابینہ اجلاس ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے جرگہ ہال میں منعقد کیا گیا ہے جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ باجوڑ سے وزیرستان تک کابینہ اجلاس منعقد ہوں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق قبائلی علاقوں کو ترقی ملے گی، کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلارہے ہیں ان پر کان نہ دھریں، جو اعلانات اور وعدے کیے ہیں ان پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں قبائلی اضلاع میں سیشن کورٹس کے قیام سے متعلق امور بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، اس کے علاوہ محکمہ صحت سے متعلق پالیسی بھی زیر غور لائی جائے گی، صوبہ میں معدنیات سے متعلق مجوزہ سیفٹی ایکٹ سے متعلق تفصیلی غور بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب جمیعت علماء اسلام (ف)کی جانب سے کابینہ اجلاس کے انعقاد کے خلاف احتجاج بھی کیاجائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment