مری: ملکہ کوہسار مری میں حالیہ برفباری کے بعد مطلع صاف ہوگیا اور سردی مزید بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں سردی بڑھ رہی ہے۔مری میں برف باری نے جہاں شہریوں اور سیاحوں کی موجیں کروائیں وہیں پارہ مزید گر گیا ہے۔ مری کا درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔مری میں 2 فٹ اور گلیات میں 3 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مری کا ایبٹ آباد سے زمینی رابطہ اب تک بحال نہ ہوسکا۔ تاہم خراب موسم کے باعث گلیات کے نواحی علاقوں کے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مظفرآباد میں وادی نیلم کے علاقہ پھلاوئی میں برفانی تودے کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ شدید برفباری کے بعد علاقے میں برفانی تودے گرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے
مری میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا،برف باری آنکھوں کو خیرہ کرنے لگی
- 02/02/2019
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 2211 K2_VIEWS
Leave a comment