اسلام آباد: پاکستان فلڈ کنٹرول کے چیئرمین احمد کمال کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سیلابوں کا خطرہ بھی زیادہ بڑھ ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں احمد کمال کا کہنا تھا کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آ رہی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک یہ اتفاق کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جو کرہ ارض کے نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہے۔ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کی بین الاقوامی کمیٹی سے رابطے میں ہیں۔چیئرمین پاکستان فلڈ کنٹرول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں برس موسم سرما گزشتہ 15 برسوں میں سب سے زیادہ شدید ہے، کئی علاقوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی ہے، اگر رواں برس اسی شدت کی گرمی پڑی جس شدت کی سردی ہے تو پہاڑوں پر سے بڑی مقدار میں برف پگھل سکتی ہے۔ اگر چہ پاکستان میں قابل استعمال پانی جمع کرنے کے لئے بنائے گئے دونوں بڑے ڈیم خالی ہیں لیکن اس کے باوجود دریاوں میں پانی میں غیر معمولی اضافے کے نتیجے میں 2019 میں سیلابوں کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہے۔
پاکستان میں موسم کا بڑا بدلاﺅ، رواں برس شدےد گرمی اور سیلاب کا خطرہ
- 02/02/2019
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1475 K2_VIEWS
Leave a comment