Thursday, 28 November 2024


رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار210پاکستانی فریضہ حج اداکریں گے

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی اور حکومت فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سال 2019 کی حج پالیسی پیش کی گئی اور حج اخراجات و سہولیات پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، جس میں سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹہ 40 رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سال 80 سال یا زائد عمر کے افراد اور مسلسل تین سال سے ناکام رہنے والوں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائےگا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حج کے اخراجات دو زونز میں تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ شمالی زون کے حج اخراجات چار لاکھ 36 ہزار 975 روپے اور جنوبی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 27 ہزار 975 روپے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال وفاقی حکومت نے فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے

 

Share this article

Leave a comment