Friday, 29 November 2024


طالبان کے دو دہشت گرد حملے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک

 

ابل: افغانستان میں طالبان کے دو دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے دہشت گرد حملے صوبہ بغلان اور سمنگان میں کیے گئے جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں کہ جب روس میں طالبان اور اپوزیشن رہنماو¿ں کے درمیان مذاکرات کا دور شروع ہوچکا ہے۔عسکریت پسندوں نے بغلان میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے باعث 11 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد بھی مارے گئے۔طالبان جنگجوو¿ں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہی بعد ازاں اہلکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔دوسرا حملہ صوبہ سمنگان میں کیا گیا جس کے باعث 10 افراد ہلاک ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں متعدد عام شہری زخمی بھی ہوئے۔خیال رہے کہ ایک جانب دہشت گرد حملے کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب مذاکراتی دور کا سلسلہ بھی جاری ہے۔روس میں جاری مذاکراتی دور کا مقصد طالبان کے ساتھ مل کر افغ?ان مسئلہ حل کرنا سمیت اہم سیاسی رہنماو¿ں، اپوزیشن رہنماو¿ں اور قبائلی سرداروں کو ایک دوسرے کے نزدیک لانا ہے۔یاد رہے کہ دس دن قبل قطر میں افغان طالبان سے مذاکرات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا تھا کہ مذاکرات کا حالیہ دور گزشتہ ادوار سے بہت اچھا رہا، بات چیت کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے جلد مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

 

Share this article

Leave a comment