Friday, 29 November 2024


سابق سینئروزیرعبدالعلیم خان کولاہورکی احتساب عدالت میں پیش

لاہور : آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتارپنجاب کے سابق سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو لاہورکی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا

سماعت کے دوران نیب حکام نے اثاثوں اور آمدن کے ذرائع کی تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ علیم خان کا دوہزار دو میں 190لاکھ کا بانڈ نکلا،انہوں نے دوہزار اٹھارہ میں 871 ملین اثاثےظاہرکیے،ان کے اثاثےآمدن سےمطابقت نہیں رکھتے۔

اس پر علیم خان کے وکیل نے کہا کہ نیب نے آج تک ایک ثبوت پیش نہیں کیا،نیب جن دستاویزات کی بات کر رہی ہے وہ ہم نے خود فراہم کیے۔

واضح رہےنیب لاہور نے گذشتہ روز علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے طلب کیا تھاجس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد علیم خان نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلیم خان کو نیب حکام سخت سیکیورٹی میں عدالت لائے۔ پولیس نے کنٹینر لگاکر عدالت جانے والے راستے بند کردیے۔ 

 

Share this article

Leave a comment