Friday, 29 November 2024


ملک بھرمیں بارش کی پیشن گوئی

لاہور: لاہور سمیت ملک بھر میں بارش برسانے والاسسٹم 15 فروری کو پاکستان داخل ہوگا جس سے دوبارہ سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔

گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی لیکن موسم خشک اورسرد رہا لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھارہ اورکم سے کم4.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چار پانچ روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے 15اور16فروری کو مغرب کی جانب سے کم ہواوں کے دباو کا سلسلہ پاکستان داخل ہوگا جو بادل برسانے کا باعث بنے گا اورموسم دوبارہ سرد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 

Share this article

Leave a comment