Thursday, 28 November 2024


آل پاکستان منظرنگاری مقابلے کی ٹرافی جامعہ کراچی کے نام

کراچی: جامعہ کراچی کے طلبہ نے آل پاکستان منظرنگاری مقابلے کی ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے سی ایس ایس کالج فارویمن میں منعقدہ آل پاکستان منظرنگاری کے مقابلے میں ملک بھر سے 18 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں جامعہ کراچی کی حفصہ طاہر نے انگریزی کے مقابلے میں پہلی جبکہ اُردو کے مقابلے میں جنید ممتاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگرپوزیشنز میں بحریہ کالج کارساز کی کنزہ عمران اور اسلامیہ کالج کوئٹہ کے امجد علی نے انگریزی جبکہ اُردو کے مقابلے میں نسٹ پی این ای سی کے محمد احسان نے پہلی جبکہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے سعد غفار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔دریں اثناء جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے مقابلہ جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہوتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں برداشت کو فروغ دینے کے لئے مکالمے اور بحث ومباحثے کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔مختلف رائے رکھنا کسی بھی صحت مند معاشرے کی دلیل ہوتی ہے،مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے میں سب سے بڑا کردار جامعات کا ہوتا ہے اورمجھے خوشی ہے کہ آج جامعہ کراچی جامعہ کے ہر طالب علم کو مختلف مقابلوں میں شرکت کرنے کا موقع دے رہی ہے۔

Share this article

Leave a comment