Friday, 29 November 2024


امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں14 فروری 2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے (پاس) سال اول اور سال دوئم کے امتحانی 4250 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم7500 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2012 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

Share this article

Leave a comment