Friday, 29 November 2024


شاہد خاقان عباسی کا نام ٹاپ 5 ٹیکس دہندگان میں شامل

 

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عبا سی کا نام ملک کے ٹاپ فا ئیو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل ہے لیکن جب وزیر اعظم عمران خان نے انہیںایوارڈ دینے کے لئیے بلایا تو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دعوت میں نہیں گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی خزانے میں ٹیکس کی بڑی رقم جمع کروانے وا لوں میں شاہد خاقان عبا سی بھی شامل ہیں۔ جس کے تحت وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان کو شاباش ایوارڈ دینے کے لیئے کھانے پر بلالیا لیکن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کا بینہ خود ٹیکس ادا نہیں کرتے، میں ان سے جا کر کیا وصول کروں؟اگر وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی عوام کو ٹیکس دینا چاہیے تو اس سلسلے کو اپنی ذات سے شروع کریں۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایف بی آر کی جانب سے لسٹ کے اجرا پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ ایف بی آر نے ایک غیر قانو نی حرکت کی ہے، جو ٹیکس پئیر میں ان کی لسٹ بنا نا ان کی تشہیر کر نا، اس کو پبلک میں نہیں لایا جانا چاہیے، جو پارلیمنٹ کے ٹیکس پیئر ہیں ان کی لسٹ پارلیمنٹ جا ری کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آ ج سے نہیں پچھلے بتیس سال سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں۔ اب عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ بھی یہ قو می ذمے داری ادا کر کے عوام میں ٹیکس ادائیگی کا شعور پیدا کریں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب کے ریڈار پر ہیں اور ان کے خلاف نیب میں کیسز کی انکوائری چل رہی ہے۔ کچھ حلقوں کے مطابق ممکنہ طور پر جلد ہی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائیگی۔

 

Share this article

Leave a comment