Friday, 29 November 2024


صدر پاکستان عارف علوی پی ایس ایل فور کا فائنل دیکھنے کے منتظر

کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لئے نیشنل اسٹیڈیم آکر خوشی ہوئی ، کرکٹ سے لگاؤ ہمیشہ سے رہا ہے ، اس لئے کوشش کروں گا فائنل بھی دیکھنے کے لئے آؤں۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے ، پی سی بی سمیت تمام انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے بہترین ٹورنامنٹ خوش اسلوبی کے ساتھ ملک میں کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت شوق سے پی ایس ایل میچزدیکھنے آتا ہوں ، یقین ہے کہ ملک کے حالات مزید اچھے ہونگے اور باہر سے غیر ملکی کھلاڑی بھی یہاں آئینگے ۔
 

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کسی کھلاڑی نے اس سال پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا ۔

Share this article

Leave a comment