Friday, 29 November 2024


ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو ۔

 کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ ۲۰۱۹ کے فائنل میں پہنچنے والی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی کی ٹیموں ، کوچز اور دیگر آفیشلز نے گونر ہاوس میں دے گئے استقبالیے میں شرکت کی ۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں دونوں ٹیموں کے کھلا ڑیوں اور آفیشلز کوگور نر ہاو¾س انے پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان عوام بلکہ پی سی بی مبارک با د کی مستحق ہے ، ہماری کوشش ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو ۔ انہونے کہا کہ وزیر اعظم کا عزم ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منقعد کئے جائےں ، ہم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہےں ، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شائقین کو کئی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے ، سب ٹیم ہماری ہے ،جوٹیم اچھا کھیلے گی وہی فائنل میں جیتے گی اس موقع پر مصباح نے خطاب میں کہا کہ ہم بہترین فاینل کی امید کررہے ہیں ، انشاء اللہ پی ایس ایل ٹرافی ہم ہی جیتے گے ،بین الاقوامی کہلاڑیوں کا شکر گزار ہو ں کہ وہ پاکستان آئے اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی پاکستان آئیں گے ۔

Share this article

Leave a comment