Friday, 29 November 2024


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسجد حملے پر انوکھا رد عمل، مذمت کے بجائے متنازع لنک شئیر

نیوزی لینڈ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر مذمت کرنے کے بجائے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک متنازع لنک شئیر کیا جسے لوگوں نے آڑے ہاتھ لیا جسے بعد ازاں انھوں نے ڈیلیٹ کردیا۔
 
واقعہ گزرنے کے دس گھنٹے بعد صدر ٹرمپ نے بالآخر دوسرا ٹوئیٹ کیا جس میں انھوں نے واقعے کی مذمت کی اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس مشکل گھڑی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔
 
دوسری جانب امریکی صدرنے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ انتہائی خوفناک تھا، اس دکھ کی گھڑی میں امریکہ نیوزی لینڈ کےساتھ کھڑا ہے،اور ہرطرح کی معاونت فراہم کرنےکیلئے تیار ہے۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی فونک رابطے میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں ایک سفید فام شخص نے دو مسجدوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہاں لوگ نماز جمعہ کے لیے جمع تھے۔ افسوس ناک واقعے میں ۴۹ افراد شہید اور معتدد نمازی زخمی ہو گئے تھے۔

Share this article

Leave a comment