کراچی: سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی سے متعلق بینکنگ کورٹ کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے اپنے وکلائ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچے، اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام ا?باد منتقل کرنے کا حکم، زرداری کی حفاظتی ضمانت منسوخ آصف زرداری اور فریال تالپور نے اپنے وکلائ کے ذریعے بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کو اسلام ا?باد منتقل کرنے کے فیصلے کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہےکہ بینکنگ کورٹ کے مقدمہ منتقلی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔درخواست گزاروں صدر کی جانب سے مقدمہ اسلام ا?باد منتقل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے واضح رہےکہ گزشتہ روز بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کا مقدمہ کراچی سے اسلام ا?بادمنتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نیب نے ا?صف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو 20 مارچ کو طلب کیا ہے واضح رہےکہ ایف ا?ئی اے جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی ایف ا?ئی اے کی حراست میں ہیں جب کہ تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاو¿نٹس سامنے ا?چکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکاو¿نٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں۔ایف آئی اے نے گزشتہ سال 6 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جس کی تقریباً 8 ماہ تک سماعت ہوئی، ا?صف زرداری اور فریال تالپور نے مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی۔
زرداری نے منی لانڈرنگ کیس کی اسلام اآباد منتقلی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا
- 16/03/2019
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1357 K2_VIEWS
Leave a comment