کراچی: وزیراعظم نے کراچی کیلیے 162 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا
وزیراعظم نے کراچی کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کے بغیر ملک آگے ترقی نہیں کرسکتا اور کراچی کی ترقی پورے پاکستان کے لیے ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹرانسفارمیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کراچی کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے، کراچی کی ترقی کے بغیر ملک آگے ترقی نہیں کرسکتا، کراچی کی ترقی پورے پاکستان کے لیے ضروری ہے۔