Friday, 29 November 2024


خواجہ اظہارالحسن کے تین گارڈز زخمی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔
 
ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد گھوٹکی سے واپس کراچی آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ٹول پلازہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔
 
حادثے میں خواجہ اظہارالحسن کو سر، کمر اورسینے میں چوٹیں آئی ہیں، ان کے تین گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
 
خواجہ اظہارالحسن اور دیگر زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ایم کیو ایم رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے، وہ ہوش میں ہیں اوربات چیت کررہے ہیں۔
 
ایم کیو ایم کے رہنما سنجے پروانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر ٹول پلازہ سے قبل سڑک کی ڈائیورژن کا نشان نہیں لگا ہوا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
 
انہوں نے بتایا کہ خواجہ اظہارکی گاڑی کی رفتار120 کلومیٹرفی گھنٹہ کے قریب تھی، ڈائیورژن کا نشان نہ ہونے کے باعث گاڑی بے قابوہوکرکچے میں اتری۔
 
سنجے پروانی نے کہا کہ کچے میں گاڑی اترنے سے پیچھے بیٹھے اہلکار گاڑی سے گر گئے، ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ باندھا ہوا تھا اس لیے محفوظ رہا۔
 
ایم کیو ایم رہنما کے مطابق خواجہ اظہارالحسن اگلی نشست پربیٹھے ہوئے تھے، حادثے کے وقت ان کے پیچھے آنے والی پولیس موبائل بھی کچے میں اترگئی۔
 
سنجے پروانی نے کہا کہ میری گاڑی خواجہ اظہارالحسن کی گاڑی کے ساتھ تھی اور اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

Share this article

Leave a comment