Friday, 29 November 2024


حکومت کوفیصلہ کرناہوگاملک کی سالمیت ضروری ہےیاانتقامی کارروائیاں

کراچی :وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب حکومت کی ایما پر کام کررہا ہے جس شخص کو ایم کیو ایم کے لوگوں کا یہ نہیں پتا کہ وہ کتنے نفیس ہیں اس کو کیا کہا جائےپیپلزپارٹی کی قیادت نہ کبھی پہلے مقدموں سے ڈری ہے نہ اب ڈرے گی۔جس طرح فریال تالپور کے خلاف نیب کا قانون استعمال ہوتا ہے ویسے ہی علیمہ خان کے لیے ہونا چاہئے۔

نیب ایک غیر جانبدرا ادارہ نہیں رہا۔اس ملک کی سالمیت ضروری ہے یا انتقامی کارروائیاں، فیصلہ حکومت کو کرنا چاہئے۔صوبائی وزیر بلدیات کے اعزاز میں سوات چار باغ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 ایکسٹینشن کے علاقہ مکینوں کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی تقریب سے چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور، ایڈوکیٹ قاضی بشیر، ذوالفقار قائمخانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں صوبائی وزیر کا بیگم لئیق علی روڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سے بہتر وزیر اعلیٰ اس صوبے تو کیا کسی اور صوبے میں نہیں ہوسکتا۔ آصف زرداری کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کرلیں۔18ویں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 149 کا نفاذ غیر قانونی اور غیر آئینی ہوگا۔

Share this article

Leave a comment