Thursday, 28 November 2024


تعلیمی نظام کو بچانے کیلئے میدان عمل میں آجائیں،خالد شاہ

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئر مین سید خالد شاہ نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلا ہوا ہے،ایسے سنگین حالات میں تمام تعلیمی ادارے اٹھ کھڑے ہوں اور قلم کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو بچانے کے لئے میدان عمل میں آجائیں۔

یہ باتیں انہوں نے کراچی پریس کلب میں مسز شاہین قسیم،محمد عمران،اظیر علی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔لوڈشیڈنگ کے باعث طلباءوطالبات راتوں کو اپنے گھروں میں سو نہیں پاتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے بحران کو وجہ بتاتے ہوئے طلباءوطالبات گندی اور میلی یونیفارم میں آتے ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک جام بھی تعلیمی نظام پر اثر انداز ہورہا ہے اکثر بچے اسکول دیر سے آتے ہیں۔سرکاری افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں اور اپنے ماتحت ملازمین کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام و درپیش مسائل کو حل کرکے انہیں چین سکون اور سکھ فراہم کرے۔

Share this article

Leave a comment