Friday, 29 November 2024


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جاری ہے جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا، اجلاس میں اثاثہ جات ظاہر کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، چیئرمین اوگرا اور اتھارٹی کے ممبران کی تنخواہ کے حوالے سے فیصلے پرعملدرآمد اور نئی تعیناتیوں کے حوالے سے ریکروٹنگ، ٹیسٹنگ ایجنسی کی ہائرنگ کے طریقہ کار سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت صوبائی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن ایجنسی بنانے اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری بھی دیگی جب کہ وفاقی کابینہ کو ملک میں رائج نظام تعلیم اور اس میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائیگی۔

اجلاس میں وزارت وفاقی تعلیم ملک میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دیگی  جب کہ کابینہ انفارمیشن کمیشن کی تنخواہ اور مراعات سمیت 2018-2019 کے سیزن کے لیے گندم خریداری کی منظوری دیگی، اسکے علاوہ کابینہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ پڑی جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ بھی لے گی۔

Share this article

Leave a comment