Friday, 29 November 2024


کینیڈا میں فائرنگ 4 افراد ہلاک

اوٹاوا: کینیڈا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
 
کینیڈا کے صوبے برٹس کولمبیا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
 
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
 
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ملزم کا مقصد بھی اب تک سامنے نہیں آسکا۔
 
کینیڈا میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا
 
یاد رہے کہ رواں سال 9 فروری کو کینیڈا کے شہر کیوبک کی مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
 
واضح رہے کہ 29 سالہ الیگزینڈر ہسونیٹ نے 2017 میں کینیڈا کے شہر کے کیوبک کی ایک مسجد میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید اور 6 کو زخمی کردیا تھا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واردات کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔

Share this article

Leave a comment