Thursday, 28 November 2024


سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز پر بلا اجازت شہر چھوڑنے پر پابندی

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)گونر ہاؤس نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے بلا اجازت شہر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔زرائع کے مطابق صوبے کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز بلا اجازت لاہور،اسلام آباد اور صوبے سے باہر دور دراز دوسرے شہر چلے جاتے تھے۔اور اس دوران قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر بھی نہیں ہوتا تھا۔

کئ کئ روز شہر سے باہر ہونے کے باعث متعلقہ جامعہ بغیر وائس چانسلر کے کام کرتی تھی جس کے وجہ سے مسائل پیدا ہوتے تھے اور گورنر ہاؤس کو ضرورت پڑنے پر وائس چانسلر دستیاب ہی نہیں ہوتا تھا تاہم اب پابندی کے باعث شہر سے باہر جانے کی صورت میں گورنر ہاؤس کو مطلع کرنا ضروری ہوگا.

Share this article

Leave a comment