Friday, 29 November 2024


خبردار: ڈاکٹرکےمشورےکےبغیریہ ادویات ہرگزاستعمال نہ کریں

اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل ادویات کے کھلے عام فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، یہ ادویات اب صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی مل سکیں گی۔
 
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک یا اینٹی بیکٹیریل دوائی ہرگز نہ دیں۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کی باآسانی دستیابی کے باعث شہری ان کا بے جا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ وزرات صحت نے اس حوالے سے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے۔بنیادی مراکز صحت،پی ایم ڈی سی،ڈریپ کے تمام محکموں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ مراسلے میں اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل کے استعمال کا ریکارڈ بھی تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

Share this article

Leave a comment