Thursday, 28 November 2024


لاڑکانہ میں چھوٹےبچوں میں ایچ آئی وی وائرس پھیلانےوالا ڈاکٹرنکلا

لاڑکانہ : رتو ڈیرو کے علاقے میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کے ڈاکٹر کو ایڈز سے متاثر ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

 لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں 31 خواتین اور بچوں میں ایڈز وائرس پھیلنے کے حوالے سے سنگین انکشاف سامنے آیا ہے کہ متاثرہ بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مظفر گھانگرو خود ایڈز کا شکار ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے شک کی بنیاد پر ڈاکٹر مظفر کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ کروایا تو اس میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر عبدالسمی کی مدعیت میں مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف رتو ڈیرو تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دفعہ 324 ارادہ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا کہنا ہےکہ سرکاری ڈاکٹر مظفر گھانگرو کی غلفت کی وجہ سے ایڈز پھیلا اور اسی ڈاکٹر کے مریضوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی پازیٹو پایا گیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا موذی مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایک ماہ میں 15 بچوں کے سیمپل ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کے لئے بھیجے گئے ہیں، جن بچوں میں ایڈز کا وائرس مثبت آیا ہے ان کی عمریں 8 ماہ سے 8 سال تک کی ہیں۔

Share this article

Leave a comment