Friday, 29 November 2024


افغان تنازع حل کرنے کا بہترین موقع ہے,زلمے خلیل زاد

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کی دفترخارجہ میں ملاقاتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
 
اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان تنازع حل کرنے کا بہترین موقع ہے، پڑوسیوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
 
’’پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، افغانستان میں ترقیاتی تعاون کاسلسلہ جاری رکھنے کے عوامل کو شامل رکھنےپرزور دیا گیا‘‘۔
 
اعلامے کے مطابق پاکستان نے بین الافغان مذاکرات میں بھرپور حمایت کا یقین دلایا، مہاجرین کی جلد باعزت واپسی کے لیے افغانستان میں سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔
 
پاکستان اور امریکا کے درمیان سیاسی، تجارتی اور سفارتی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک ایگریمنٹ کے قبل از وقت اجلاس کا مطالبہ کیا گیا، دونوں ممالک میں انٹرنیشنل اجلاس 2 مئی کو اسلام آباد میں بلائے جانے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ افغان مفاہمتی عمل اور باہمی تعلقات کے حوالے سے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
 
خیال رہے کہ پاک امریکا مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن وامان اور افغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
 
زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان، دفترخارجہ میں وفود کی سطح پرمذاکرات
 
اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اورامریکی نائب وزیرِ خارجہ ایلس ویلز وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزارت خارجہ کے حکام نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

Share this article

Leave a comment