Friday, 29 November 2024


پچھلی نشستوں پر بیٹھنے والوں کی حفاظت کا اہتمام

 

ایک تحقیق کے مطابق گاڑی میں اگلی نشست کے مقابلے میں پچھلی نشست پر بیٹھنے والے لوگ حادثے کی زد میں زیادہ آ سکتے ہیں۔

انشورنس انسٹیٹیوٹ فار ہائی وے سیفٹی نے یہ تحقیق منعقد کروائی

جس کی وجہ یہ تھی کہ گاڑیوں میں اگلی نشستوں پر بیٹھنے والوں کی حفاظت پر گزشتہ کئی برسوں سے کام ہو رہا ہے

لیکن گاڑی کی پچھلی نشستوں پر بیٹھنے والوں کی حفاظت کا اہتمام کسی بھی سطح پر نہیں کیا گیا۔

اگلی نشست پر بیٹھنے والے مسافروں کے لیے گاڑیوں میں ائیر بیگز لگائے جاتے ہیں، ان کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے حفاظتی

بیلٹس ہوتے ہیں لیکن پچھلی نشست پر بیٹھنے والوں کے لیے صرف سیٹ بیلٹ لگائے جاتے ہیں تاکہ کسی حادثے کی صورت میں لگنے والے دھچکے کی شدت کو کم کیا جا سکے۔

س کی وجہ کچھ گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ نہ ہونا، یا صرف سیٹ بیلٹ پر اکتفا کرتے ہوئے ائیر بیگز کا نہ ہونا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں گاڑی بنانے والی کمپنیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

تحقیق میں 117 حادثوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان حادثات میں پچھلی نشست پر بیٹھنے والے افراد یا تو زخمی یا حادثے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ 

Share this article

Leave a comment