Friday, 29 November 2024


اسمارٹ گلاسز جنہیں فوکلز کا نام دیا گیا

ہماری زندگی میں شامل بہت سی اشیا اسمارٹ ہوتی جارہی ہیں اور انہی میں اب ایک چشمہ بھی شامل ہوگیا ہے جسے کینیڈا کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے۔ یہ اسمارٹ گلاسز جنہیں فوکلز کا نام دیا گیا ہے اسمارٹ فون کا متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہیں تیار کرنے کا مقصد بھی اسمارٹ فون کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔ یہ چشمہ آپ کے فون پر آنے والے نوٹیفیکیشنز ظاہر کرتا ہے جبکہ دیگر معلومات جیسے موسم، وقت، اور ٹریکنگ سے بھی آگاہ کرتا رہتا ہے۔ اس چشمے کے ذریعے بوقت ضرورت اوبر بھی بلوائی جاسکتی ہے۔ یہ چشمہ ایک چھوٹی سی انگوٹھی کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے جسے لوپ کہا جاتا ہے۔ اس چشمے کو تجرباتی طور پر استعمال کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر بھی چشمہ استعمال کرتے ہیں تاہم ان اسمارٹ گلاسز کے استعمال کے بعد انہیں زیادہ تھکن اور آنکھوں پر زیاہ دباؤ محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہر کچھ دیر بعد ان کی آنکھوں کے سامنے مختلف معلومات آتی رہتی ہیں۔ اب کمپنی اس مسئلے کا سدباب کرنا چاہے گی یا اسے یوں ہی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا، فی الحال یہ واضح نہیں۔ چشمے کی قیمت 600 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment