Thursday, 28 November 2024


پاکستان پوسٹ کے ریونیومیں 600 کروڑکا اضافہ

کراچی: پاکستان پوسٹ نے اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑ کا اضافہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ نے اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑکا اضافہ کرلیا ہے۔ رواں سال پاکستان پوسٹ کا اپریل تک ریوینو14 ارب ہوگیا جب کہ پاکستان پوسٹ کا پچھلے سال اس وقت تک ریوینو8 ارب تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو خسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے، پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ ای کامرس کے آغازکے بعد 46000 پارسل سی او ڈی سے پہنچا دی گئی، پاکستان پوسٹ نے بزنس بڑھنے پرریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی ہے جب کہ پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراڈکٹس کے پراجیکٹ کا آغاز کرے گا۔

Share this article

Leave a comment