Friday, 29 November 2024


شاداب خان ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنےکےلیےتیار

 لیگ اسپنر شاداب خان کے ایک اور میڈیکل ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ منگل کو کسی وقت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل نے شاداب خان کا بلڈ سمپیل لے کر شوکت خانم لیب میں بھجوادیاہے، جس کی رپورٹ اگلے 24 گھنٹے میں سامنے آئے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میڈیکل پینل کو بھی یقین ہے کہ لیگ اسپنر اب تیزی سے روبصحت ہیں اور ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے ایک روز پہلے شاداب خان کے میڈیکل رپورٹ میں ہپیاٹائٹس سی کی نشاندہی ہوئی تھی جس کی بنیاد پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ برطانوی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرنے کے بعد اب دوبارہ پی سی بی نے شاداب خان کی بلڈ سمپل لیاہے۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی رواں ہفتے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی فائنل ٹیم کا اعلان کرے گی۔ محمد عامر کے ساتھ آصف علی دو اضافی کھلاڑی اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Share this article

Leave a comment