Friday, 29 November 2024


سرسید یونیورسٹی میں عید ملن پارٹی

کراچی: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام عید ملن تقریب کا انعقادکیا گیا جس کے میزبان ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار تھے ۔ تقریب کے شرکاء میں وائس چانسلر کموڈور سلیم صدیقی، حکیم عبدالحنان، مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے اراکین اور عہدیداران کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔
 
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ زندگی کے ہر لمحے کو تشکر، صبر اور تحمل سے گزارنے کے روحانی تجربے کا نام خوشی ہے ۔ عید کی خوشیاں بھی ایک ایسے ہی روحانی تجربے کا انعام ہیں ۔ عیدالفطر صرف ایک مذہبی تہوار ہی نہیں بلکہ خوشی اور مسرت کے اظہار کا ایک بہت بڑا دن بھی ہے جو ہ میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ۔
 
انھوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی ایک نظریاتی درسگاہ ہے اور ہم سرسید احمد خان کے پیروکار ہیں ۔ فکر سرسیدکی تقلید میں ایجوکیشن سٹی میں واقع 200 ایکڑ زمین پر سرسید یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی تیاری کے کام میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے ۔
 
اِس یادگار موقع پرعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان نے کہا کہ معاشرے میں برداشت ختم ہوتی جارہی ہے ۔
 
اس موقع پر سنیئر علیگ ڈاکٹرمعصوم علی ترمذی اور سلمان صالح کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی ۔
 

Share this article

Leave a comment