Thursday, 28 November 2024


سرسید یونیورسٹی کےاکیڈمک، ریسرچ اینڈ لائبریری بلاک کاسنگِ بنیادکی تقریب

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کےاکیڈمک، ریسرچ اینڈ لائبریری بلاک کا سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد کی گئی۔

سنگ بنیاد ملک کے ممتاز و معروف تعلیمی، سماجی اور کاروباری شخصیت سردارمحمدیاسین ملک نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے اکیڈمک، ریسرچ اینڈ لائبریری بلاک نے رکھا ۔ ۔مہمانِ خصوصی سردار یاسین ملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے انحراف ممکن نہیں ۔ یہ خوشحالی اور خودکفالت کی ضامن ہے ۔ میری زندگی کا اولین و بنیادی مقصد فروغِ تعلیم ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے نہ صرف تعلیمی ادارے قائم کرنے میں مدد کی بلکہ طلباء کے لیے بھی وظاءف اور مالی امداد کا بندوبست کیا تاکہ ان کی تعلیم ادھوری نہ رہ جائے ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے انتہائی نامساعد حالات میں تعلیم حاصل کی ۔ انسان کو اپنی محنت اورکردار سے ترقی و کامیابی ملتی ہے

سنگِ بنیاد کی تقریب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین، سربراہانِ شعبہ جات، اساتذہ ،عمائدین شہر ودیگر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی کیونکہ مجھ سے زیادہ تعلیم کی اہمیت کو کون جان سکتا ہے ۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسیدیونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ آج کادن بڑا اہم اور یادگار ہے کیونکہ آج سرسید یونیورسٹی کے اکیڈمک، ریسرچ اینڈ لائبریری بلاک کے تعمیراتی کام کا سنگِ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔ سرسیدیونیورسٹی کے قیام کی بنیاد فکرِ سرسید ہے ۔ فکرِ سرسید ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے ۔ سرسید کی سوچ، تدبیر اور تدبرکے نتیجے میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی وجود میں آئی جو نہ صرف انڈیا کی صف اول کی یونیورسٹی ہے، بلکہ دنیا کی ممتاز جامعات میں اس کا شمار ہوتا ہے ۔سردار یاسین ملک کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سردار یاسین ملک میں سرسید احمد خان کی روح بھٹکتی ہوئی پہنچ گئی ہے ۔ سردار یاسین ملک کا سرسید یونیورسٹی سے گہرا تعلق ہے اور وہ سرسید یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہیں ۔ سردار یاسین ملک کے نقش پا کراچی اور سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں موجود ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سردار صاحب نے قرآن کا پہلا لفظ ’اقراء‘ اور ’پڑھو‘ کی اصل روح کو سمجھ لیا ہے ۔


سرسید کی روایت اور مزاج کے مطابق یہ نوجوانوں کو تعلیم سے منسلک، اور کراچی اور پاکستان کے خاندانوں کو رزق کے ساتھ جوڑ رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایک صحتمند اور معاشی طور پر مستحکم معاشرہ پاکستان میں تشکیل پارہا ہے ۔دس منزلہ’’ اکیڈمک ، ریسرچ اینڈ لائبریری بلاک‘‘ سرسید یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے سامنے تعمیر کیا جائے گا ۔ بلاک کارقبہ 85000 مربع فٹ پر مشتمل ہے ۔ پہلی اور دوسری منزل پر لائبریری، جدید مطالعہ گاہ، کلسٹر روم، ڈیجیٹل لائبریری، ریفرنس سیکشن قائم کئے جائیں گے، جبکہ چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل پر دس کلاس روم اور آٹھ لیبارٹریز بنائی جائیں گی ۔

اسی طرح ساتویں اور آٹھویں منزل ریسرچ ورک کے لیے مختص ہوگی جہاں ORIC اور فیکلٹی کے دفاتر ہوں گے ۔ نویں اور دسویں منزل کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق منظم کیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈائریکٹراسٹرٹیجک پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ شاہد عزیز نے عمارت کی تعمیر کے حوالے سے ایک معلوماتی پریزنٹیشن بھی دی ۔

Share this article

Leave a comment