Friday, 29 November 2024


سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں کانیا دعویٰ

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کا ذائقہ پلاسٹک کی بوتل اور شیشے کی بوتل میں مختلف ہوتا ہے؟ ایسا کیوں ہے ؟ اس کے پیچھے ایک سائنسی وجہ ہے آئیے آپ کو بتائیں۔

سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آیا سافٹ ڈرنک کو شیشے کی بوتل میں پیک کریں یا پلاسٹک میں، اس کو بنانے کے ترکیب میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔

سافٹ ڈرنک کے ذائقے میں تبدیلی کی سائنسی وجہ پیکینگ ہوسکتی ہے، بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو کہ اس فرق کو محسوس کرتے ہیں کہ سافٹ ڈرنک کا ذائقہ بہ نسبت شیشےکی بوتل میں زیادہ اچھا ہوتا ہے۔

پلاسٹک کے اندر یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جذب کرتا ہے جبکہ شیشہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔

اس کا یہ مطلب ہے کہ پلاسٹک کی بوتل میں سافٹ ڈرنکس کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جلدی نکل جاتی ہے اور شیشے کی بوتل میں سافٹ ڈرنک میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ دیر تک رہتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شیشے کی بوتل میں موجود سافٹ ڈرنک کا ذائقہ زیادہ بہتر ہوتا ہے اور یہ تازہ رہتی ہے جب کہ پلاسٹک میں سافٹ ڈرنک کا ذائقہ اتنا بہتر نہیں ہوتا جتنا کہ شیشے کی بوتل میں ہوتا ہے۔

Share this article

Leave a comment