Friday, 29 November 2024


خواجہ آصف کو اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ نیب نے طلب کرلیا

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو اہلیہ اور بیٹے سمیت طلب کرلیا ہے۔
 
احتساب عدالت نے خواجہ آصف ، ان کی اہلیہ ایم این اے مسرت آصف اور بیٹے خواجہ اسد آصف کو سیالکوٹ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں طلب کیا ہے۔
 
تینوں کو احتساب عدالت نے گزشتہ ہفتہ بھی طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے جس پر نیب نے ملزمان کو آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
 
ملزمان کےخلاف کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔
 

Share this article

Leave a comment