Thursday, 28 November 2024


وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر شہر قائد پہنچیں گے

 
 
 
 
کراچی: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر شہر قائد پہنچیں گے، وہ گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
 
وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں، اس دوران انہیں گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کراچی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
 
وزیراعظم ارکان اسمبلی کے علاوہ صنعت کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دریں اثنا انہیں کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
 
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پانچ جولائی کو اسلام آباد میں ملاقات کی تھی، ملاقات میں گورنر سندھ نے کے فور سمیت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔
 
اسی ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وزیراعظم کو دورہ کراچی کی دعوت دی، جس پر انہوں دعوت قبول کرتے ہوئے آج شہرقائد پہنچنے کا فیصلہ کیا۔
 
خیال رہے کہ اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے وزیراعظم 42.5بلین اور5ارب روپے علیحدہ دیں گے، موجود حکومت تجارت دوست حکومت ہے۔
 
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ موجود حکومت تجارت دوست حکومت ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، وزیر اعظم نے کاروباری طبقے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

Share this article

Leave a comment