Thursday, 28 November 2024


قیمت میں حالیہ اضافہ سےصارفین پرایک ارب بیس کروڑکابوجھ پڑےگا

اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے بجلی قیمت میں حالیہ اضافہ سے صارفین پر ایک ارب بیس کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔
 
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں دس پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافہ کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین کے لیے نہیں ہوگا۔
 
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں دینا ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment