Friday, 29 November 2024


خبردارباس کارویہ آپ کےلئےخطرناک ثابت ہوسکتاہے

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ آپ کے باس کا تلخ رویہ آپ کو دل کے عارضے میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔
 
'انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمنٹ ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ' میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ ایسی نوکری جس کو ہم کرنا پسند نہیں کرتے اور جہاں آپ کو اپنے مینیجر باس پر بھروسہ نہیں یا پھر آپ کے باس کا رویہ تلخ ہے تو یہ آپ کو دل کے عارضے میں مبتلہ کرسکتا ہے۔
 
محققین نے 4 لاکھ ملازمین کو اس تحقیق میں شامل کیا جن میں وہ لوگ شامل تھے جنہیں اپنے مینیجر پر بھروسہ نہیں تھا وہ ان کے رویے سے بھی مطمئن نہیں تھے۔
 
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ایسے ملازمین میں ذیابطیس، موٹاپا، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی کی عادات پائی گئیں۔
 
ایسا ماحول جہاں پر آپ کسی شخص پر بھروسہ نہیں کرسکتے اس سے مراد یہ ہے کہ جہاں آپ ملازمت کرتے ہیں وہاں سپروائزر اور ماتحت کام کرنے والے لوگوں کے درمیان نا انصافی کا رویہ، اور باہمی احترام کا نہ ہونا ہے۔
 
اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر مینیجر یا باس ملازمین کی عزت نہیں کرتا اور ان کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھتا تو ایسے ملازمین جلد ہی جان لیوا بیماری دل کے عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ اموات کی وجہ ہے۔
 
ایسے مینیجرز کی وجہ سے ملازمین دباؤ کی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، اور دل کے عارضے کا سبب بنتا ہے۔

Share this article

Leave a comment