Friday, 29 November 2024


سعودی عرب کے ملک خالد ایئر بیس پر حملہ

 
 
 
 
 
صنعاء: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون نے جمعرات کو علی الصبح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔
 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہاکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون قاصف کے ٹو نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیرکے ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔
 
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک خالد ایئر بیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا جس میں اس ایئرپورٹ پر اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
 
انھوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں قاصف ٹو کے، نامی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا جس کے بعد ملک خالد ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ ان ڈرون حملوں میں ملک خالد ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
 
ملک خالد ایرپورٹ جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے خمیس مشیط کے قریب واقع ہے اور یہ ایرپورٹ یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے آل سعود حکومت کا ایک اہم ترین فوجی ہیڈکوارٹر شمار ہوتا ہے۔
 
یاد رہے کہ حوثیوں قبائل کی جانب سے سعودی ایئرپورٹس پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل بھی اسی ایئرپورٹ پر حملہ ہوچکا ہے اور اس سے قبل جیزان اور ابھا ایئرپورٹس پر بھی ڈرون اور راکٹ حملے ہوچکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment