Friday, 29 November 2024


بھارتی ہائی کمشنر اجےبساریہ کا آج پاکستان چھوڑنےکاامکان

اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجےبساریہ کا آج پاکستان چھوڑنے کا امکان ہے ، گذشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کاآج پاکستان چھوڑنے کا امکان ہے ، اجےبساریہ بذریعہ واہگہ بھارت جائیں گے،وہ پاکستان میں ایک سال 7ماہ اور 25دن ہائی کمشنررہے۔

گذشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت کے غیرقانونی فعل پر سخت ایکشن لیتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجےبساریہ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو واپس بھجوانے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروف ہالو والیا کی دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملک بدری سے باضابطہ آگاہ کیا گیا اور بےدخلی کاپروانہ تھمایاگیا اور واضح کیا کہ پاکستان اپنے ہائی کمشنر معین الحق کو دلی نہیں بھیجے گا۔

خیال ریے سیاسی اور عسکری قیادت نے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ اب دلی سرکار کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کیے جائیں گے اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں لےجایاجائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں کیا گیا تھا کہ 14اگست بہادرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی اور 15اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment