Thursday, 28 November 2024


انٹربورڈ کے چیئرمین کی تقرری معیاری تعلیم کو تباہ کرنے کی سازش ہے، سپلا

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضی، کراچی ریجن کے صدرپروفیسر فیروز الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد عامر الحق اور سینئر پروفیسرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چندبرسوں سے کراچی انٹر بورڈ امتحانات کے انعقاد میں بہتری کی طرف گامزن ہے اس کا اعتراف تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے کراچی کے تمام باشعور حلقوں نے کیا ہے اور کراچی انٹر بورڈ نے کالج اساتذہ کے بھرپور تعاون سے نقل مافیا کی بیخ کنی کی ہے اور امتحانات کو شفاف وپُرامن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

 

نئے نامزد چیئرمین کی تقرری میں کسی معیار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ہے سندھ کے تمام بورڈز کے سربراہ انتہائی تجربہ کار مستند اور اعلیٰ تعلیمی یافتہ ماہرینِ تعلیم ہیں جب کہ کراچی کے نامزد چیئرمین کا درس و تدریس سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی تجربہ ہے بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے سپلا کے رہنماؤں نے اربابِ اختیار کو بروقت آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ بورڈ نے انٹرکے امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں نئے چیئرمین کی تقرری سے آگے چل کر تمام کوششیں زائل ہوسکتی ہیں۔ سپلا کے رہنماؤں نے ان خدشات کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ اقدام کراچی کے معیارِ تعلیم کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ سپلا ایسے تمام تعلیم دشمن اقدامات کی پُر زور مذمت کرتی ہے۔

Share this article

Leave a comment