Friday, 29 November 2024


سندھ کالجزکےپروفیسرزترقی کےمنتظر

کراچی :  سپلاکراچی ریجن کا اجلاس ریجنل صدر پروفیسر منور عباس کی زیرصدارت گورنمنٹ ڈگری بوائیز کالج گلستانِ جوہر میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں سپلا کے مرکزی صدر مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضیٰ نے خصوصی شرکت کی جبکہ پروفیسرغلام رسول لاکھو، پروفیسرڈاکٹرشکیل، پروفیسرامیر علی لاشاری، پروفیسر عبدالمان بروہی، پروفیسر آصف منیر، پروفیسر عدیل معراج، حسن میر بحر، پروفیسر عبدالمجید ٹانوری و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرسید علی مرتضیٰ اور پروفیسر منور عباس نے کہا کہ معمولی سے معمولی کام کے لیے بھی کالج اساتذہ سمیت پرنسپل ، لائبریرنز اور ڈیپیز دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ چار ماہ قبل سندھ کے کالج لیکچرارز کو پندرہ سال کے انتظار کے بعد ترقی ملی مگر پوسٹنگ تو دور کی بات ابھی تک ان کے منٹس پر دستخط تک نہیں ہوئے، اسی طرح اسٹنٹ پروفیسرز کی بھی طویل عرصہ بعد اگلے گریڈ میں ترقی ہوئی مگر تا حال ان کی بھی پوسٹنگ نہیں جا سکی۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ بائیس سال سے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اگلے گریڈ میں ترقی کے منتظر ہیں ان کی ترقی تو دور کی بات اب تک ان کی حتمی سینارٹی لسٹ پر محکمہ قانون حکومتِ سندھ نے جو اعتراضات لگائے تھے کو بھی حل نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کو ترقی دی جا سکی ہے۔

Share this article

Leave a comment