Friday, 29 November 2024


سرکاری ملازمین کےلئے بری خبر

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا اکٹھی 6 چھٹیاں منانے کاخواب ادھورا رہ گیا اور وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔

پانچ اورچھ ستمبر کی درمیانی شب سوشل میڈیا پر وزارت داخلہ سے منسوب ایک نوٹیفکیشن سرکاری ملازمین میں تیزی سے گردش کرنے لگا جس میں لکھا ہوا تھا کہ جمعہ 6ستمبر سے 11ستمبر تک سرکاری اور غیرسرکاری دفاتر بندرہیں گے، یہ چھ چھٹیاں محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان دنوں میں گھروں کے اندر رہیں اور خصوصا لاہور میں عوامی مقامات کا رخ نہ کریں۔

ذرائع کے مطابق اس جعلی نوٹیفکیشن کو دیکھ کر اکثر سرکاری ملازمین اور افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ملازمین و افسران اس نوٹیفکیشن کو آگے سے آگے بھیجتے رہے۔

 جمعہ کے روز وزارت داخلہ کی ترجمان کےمطابق یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئیں اور عوام اس پر یقین نہ کریں نہ ہی اس کو مزید آگے پھیلائیں۔

Share this article

Leave a comment