Thursday, 28 November 2024


35افراد سےزائد اموات کاذمہ دار کون؟ رپورٹ نےبھانڈاپھوڑدیا

  اسلام آباد :یپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے کرنٹ لگنے کے 35 میں سے 19 واقعات میں اور بجلی کی طویل بندش پر کراچی الیکٹرک کو ذمہ دارقرار دیا ہے۔ 

کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے اموات اور طویل لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ اتھارٹی کو جمع کرادی اور نیپرا نے کراچی الیکٹرک کمپنی کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی 35 اموات میں سے 19 افراد کی موت کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا گیا ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی ذمہ داربھی کے الیکٹرک ہی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق قیمتی جانی نقصان پر کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کےخلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔

Share this article

Leave a comment