Friday, 29 November 2024


مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے.چین

 
 
 
 
 
 
بیجنگ : چین کا ایک بار پھر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر یواین قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔
 
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر روز دیا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
 
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان اہم تنازع ہے، مقبوضہ کشمیر یواین قرارداد کےمطابق حل کیاجائے ، پاکستان اور بھارت مسئلہ پر امن طریقے سے حل کریں۔
 
یاد رہے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے. بھارتی آئینی ترامیم سے خطےمیں تناؤ پیدا ہوگا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پرچین کو تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات درست نہیں، پاکستان اور بھارت کو اپنے تنازع کا مناسب حل تلاش کرناچاہیے، ایساحل جس سے خطے میں امن و سلامتی بڑھے۔
 
خیال رہے چینی وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کے مظالم پر بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، چینی وزیرخارجہ کا9سے10ستمبرکو نئی دہلی کادورہ شیڈول تھا۔
 
واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا، مہینہ بھر سے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔
 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Share this article

Leave a comment