Thursday, 28 November 2024


جمہوری طرزعمل میں انتشارنہ پیدا کیا جائے،وزیراعظم

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف نےکہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہےدھرنوں اوراحتجاج کا موجودہ طریقہ غیرمناسب ہے۔ دھرنے دھرے رہ جائیں گے،ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بےشمار معاملات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔انھوں نے کہاپوری دنیا جانتی ہے کہ روپے کی قدرمیں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کو ملک میں بےروزگاری اور غربت کو ختم کرنے دیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات سے معیشت مضبوط ہوئی ، پاکستان منافع بخش اور طویل المعیاد سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار اقتدار پرامن طریقے سے نئی حکومت کو منتقل ہوا۔اقتدارکی پرامن منتقلی کےاس نظام کومزید مضبوط بنانا چاہئے۔ جمہوری طرزعمل میں انتشارنہ پیدا کیا جائے۔
 

Share this article

Leave a comment